• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شام میں داعش نے حماس رہ نما کو شہید کردیا

پیر 13-07-2015
in حماس
0
plf Daish-killed
0
SHARES
2
VIEWS

شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دہشت گرد تنظیم "دولت اسلامی” داعش نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مقامی رہ نما مصطفیٰ الشرعان کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دعشی جنگجوئوں نے حماس رہ نما کو نماز تراویح کے بعد یرموک پناہ گزین کیمپ کی جامع مسجد عبدالقدار الحسینی س باہر نکلتے ہوئے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو مسلح نقاب پوش داعشی جنگجوئوں نے حماس رہ نما مصطفیٰ الشرعان پر مسجد سے باہر نکلتے ہی اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ کئی گولیاں ان کے سرمیں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یاد رہے کہ حماس رہ نما ماضی میں فلسطین الخیریہ نامی ایک فلاحی ادارے کےڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔انہوں نے شام میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی موجودہ خانہ جنگی کے دوران  بھرپور مدد اور معاونت کی۔ رواں سال اپریل میں داعش نے یرموک پناہ گزین کیمپ پر قبضہ کیا تو حماس اور دوسری تنظیموں کے حامیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا گیا تاہم انہوں نے کیمپ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

اپریل کے بعد یرموک کیمپ میں داعش کے ہاتھوں یہ دوسرے حماس رہ نما کا قتل ہے۔ اس سے قبل داعش جنگجو ایک دوسرے امدادی کارکن اور حماس رہ نما ابو صہیب حورانی کو بھی قاتلانہ حملے میں شہید کرچکے ہیں۔ الشرعان اور الحورانی دونوں دوست بھی تھے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی مسلسل بہبود میں سرگرم رہے۔

مصطفیٰ الشرعان کی شہادت پرفلسطینی کارکنوں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ مقامی سماجی کارکنوں اور امدادی اداروں کے رضاکاروں، صحافیوں اور دانشوروں نے مصطفیٰ الشرعان کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تجزیہ نگار ابراہیم العلی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ شرعان ایک خاموش طبع انسان دوست رہ نما تھے۔ وہ خاموشی سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرتے رہے اور خاموشی سے آج ہم سے چھین لیے گئے۔

 ایک دوسرے تجزیہ نگار ابو عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ مصطفی الشرعان کی شہادت سے شام میں موجود فلسطینی پناہ گزین ایک بڑے معاون اور مدد گار سے محروم ہوگئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.