فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ترکی کے تعاون سے ساحل سمندر پرسمندری پانی کو صاف کرنے کے بعد اسے استعمال میں لانے کے قابل بنانےکے ایک کارخانے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ کارخانے کے قیام میں ترک تنظیم”الرباط” کی جانب سے معاونت کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سمندری پانی صاف کرنے کا یہ کارخانہ بحر ابیض المتوسط کے کنارے واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں لگایا گیا ہے۔ مغربی غزہ میں "الشاطی پناہ گزین کیمپ” شہرمیں پناہ گزینوں کا دوسرا بڑا مہاجر کیمپ ہے جس میں 82 ہزار پناہ گزین مقیم ہیں۔
ترک تنظیم”الرباط” کے ڈائریکٹر محمد الحرازین نے خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ” سےبات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں صاف اور میٹھے پانی کا سنگین بحران ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے سمندر کے کھارے پانے کو قابل استعمال بنانے کے لیے یہ پروجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں سے 25 ہزار کیوبک میٹر پانی یومیہ کی بنیاد پر اہالیان غزہ کو فراہم کیا جاسکے گا جس سے پناہ گزین کیمپ اور اس آس پاس کی پانچ ہزار آبادی استفادہ کرے گی۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں واٹراتھارٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کا 96 فی صد زیرزمین موجود پانی انسانی استعمال کےقابل نہیں ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
