شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی ایس یو سی کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی ریگل چوک تا کراچی پریس کلب نکالی گئی، جس میں علماء کرام، دینی مذہبی و سماجی شخصیات شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، رہنما ایس یو سی کراچی علامہ کرم الدین واعظی، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ علی کرار نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔