• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نےالخلیل اور مضافات سے دو درجن سے زائد سیاسی کارکن گرفتارکرلیے

بدھ 08-07-2015
in فلسطین
0
plf two-dozen
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے  اور بیت المقدس کے مضافات میں تلاشی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 19 کارکنوں کو حراست میں لینے کےبعد جیلوں میں بھیج دیا ہے۔ محروسین میں دو صحافی اور کئی سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو علی الصباح عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے الخلیل شہر کے شمال مشرق میں الشیوخ کے مقام پر چھاپہ مار اوروہاں سے اسلامی تحریک مزاحمت "حما” کے 15 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں دو صحافی بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس اہلکاربدھ کو 15 گاڑیوں پر الشیوخ قصبے میں داخل ہوئے اور شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ تلاشی کے دوران صحافی عمرو حجازی حلایقہ اور ھیثم یوسف وراسنہ کے علاوہ انس عودہ حلایقہ، رامی رزق حلایقہ، محمد یعقوب حلایقہ، سابق اسیر عامر ابراہیم حلایقہ، موسیٰ نعیم عبدالکریم الحلایقہ اور ابراہیم محمد ابراہیم حلایقہ کو حراست میں لے لیا۔

شمالی قصبے میں جرون السقاوی کالونی میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے حماس رہ نما جمال حلایقہ اور الکتاب ٹی وی چینل کے نامہ نگار احمد حلایقہ کے گھروں پربھی چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

الشیوخ ہی کے مقام پر عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے فلاحی ادارے کی زیرتعمیر عمارت کی بھی تلاشی لی۔ حالانکہ یہ عمارت سنہ 2008 ء سے عباس ملیشیا ہی کی نگرانی میں ہے۔

ادھرمقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی مقامات پرتلاشی کے دوران عباس ملیشیا نے حماس کے چار کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ القدس کے قریب سے گرفتار ہونے والوں کی شناخت الشیخ سلیم شماسنہ، الشیخ جہاد حمیدان، الحاج فراس شماسنہ اور الشیخ رافت قندیل کے ناموں سے کی گئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.