• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غرب اردن میں عباس ملیشیا کا کریک ڈائون، حماس کے 100سے زائد کارکن گرفتار

جمعہ 03-07-2015
in حماس
0
plf more-than-100
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس”کے کارکنان کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون شروع کیا ہے۔ جمعہ کو علی الصباح سے جاری کریک ڈائون میں کم سے کم 108 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون جمعرات کی شام سے جاری ہے اور رات کے اوقات میں بھی عباس ملیشیا کے کارندے گھروں اور مساجد میں حماس کے ارکان کو ڈھونڈنے کے لیے چھاپے مارتے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے غرب اردن میں وحشیانہ کریک ڈائون کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتاریوں کو غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزحمت کچلنے کی سازش قراردیا ہے

اطلاعات کے مطابق رات گئے عباس ملیشیا کے چھاپوں میں ماضی میں اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے شہریوں کے علاوہ سیاسی کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ حماس نے گرفتار کیے جانے والے اپنے کارکنوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں اب تک 108 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں جامعات کے طلباء بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مراسلوں کے مطابق جمعہ کو علی الصباح عباس ملیشیا نے سلفیت میں چھاپے کے دوران 35 سالہ عمران عزیز مرعی اور اس کے عزیز صہیب احمد مرعی کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کے بھائی عدنان مرعی اور محمد مرعی اسرائیلی فوج کے حملوں میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

سلفیت میں تلاشی کے دوران حماس رہ نما 55 سالہ  حسام انیس حرب اور جامعہ النجاح کا طالب علم 22 سالہ مراد عزیز الدین فتاش حراست میں لیے گئے۔

طولکرم میں عباس ملیشیا کی کارروائیوں میں سابق اسیر سید سلیمان اور یونیورسٹی کا طالب علم جواد شلبی، 32 سالہ عامر بشیر، 24 سالہ خضوری احمد حمدان، 55 سالہ الشیخ عبداللہ یاسین اور 28 سالہ مجاھد فتحی خطیب گرفتار کیے جانے کے بعد حراستی مراکز منتقل کیے گئے ہیں۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران 29 سالہ معاویہ الشلبی، 25 سالہ نبیل ابو خلیل، 24 سالہ انس جواد گرفتار کیے گئے جب کہ قلقیلیہ سے 23 سالہ مصعب دلال، 34 سالہ ڈاکٹر امجد الححموری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ طوباس شہر پر عباس ملیشیا کی 20 پولیس گاڑیوں نے دھاوا بولا اور وہاں سے سابق اسیر اشرف دراغمہ، عمر محمد دراغمہ، معتصم ابو محسن اور نابلس سے سابق سایر 28 سالہ محمود عصیدہ، چالیس سالہ الشیخ رمزی الدویکات سابق اسیر 38 سالہ نہاد عبدالحفیظ شحادہ کو گرفتار کرنے کے بعد سیکیورٹی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.