مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے قریب سے دینی درسگاہ کی معلمہ ھنادی الحلوانی کو حراست میں لیا۔ کچھ ہی دیر بعد قبلہ اول میں گھس کروہاں پر موجود دوسری معلمہ خدیجہ خویص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔حراست میں لی گئی معلمات کو بیت المقدس میں ‘القشلہ’ نامی تفتیشی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ فلسطینی معلمات کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
عینی شاہدین کے مطابق بدھ کے روز بڑی تعداد میں یہودی آباد کار بھی قبلہ اول میں داخل ہوتے اور مذہبی رسومات ادا کرتےرہے۔ یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کے ایک محافظ کو مسجد کی مشرقی دیوار کے قریب تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ یہودیوں کے قبلہ اول میں داخلے کے دوران صہیونی پولیس اور فوج نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
