عبرانی ریڈیو نے انٹیلی جنس حکام کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں کے اہلکارں نے نابلس شہر میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے خفیہ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 40 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان سب کا ایک ہی خفیہ سیل کے ساتھ تعلق ہے جو مبینہ طورپر حماس کے عسکری ونگ کے تحت کام کررہا تھا۔ حراست میں لیے گئے بعض افراد پچھلے چند مہینوں میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوئے تھے۔
ریڈیو رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ نابلس میں قائم حماس کے خفیہ نیٹ ورک کے پیچھے قطر میں موجود حماس کے ترجمان 49 سالہ حسام بدران کا ہاتھ ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے حماس کے کارکنوں سے بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا ہے جو کی مالیت نولاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ یہ سونا فلسطینی مزاحمت کار اردن سے اسمگل کرکے مغربی کنارے لائے تھے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مزاحمت کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
