• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کا سابق تیونسی صدر کو فون،اہالیان غزہ کے لیے امدادی مساعی کی تحسین

بدھ 01-07-2015
in حماس
0
plf called-president
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المزوقی کو اسرائیل قید سے رہائی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ڈاکٹر منصف المرزوقی کو اسرائیلی پولیس کی تحویل سے رہائی کے بعد ٹیلیفون پران سے بات چیت کی۔ اسماعیل ھنیہ نے فریڈم فلوٹیلا 3 کے ساتھ آنے والے سابق تیونسی صدر سمیت تمام غیرملکی امدادی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا کی انتظامیہ نے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا۔ ان کی راہ میں اسرائیلی فوج نے اس وقت رکاوٹ ڈالی جب وہ غزہ کے ساحل کی طرف امدادی جہازوں کے ساتھ بڑھتے آ رہے تھے۔

ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے امدادی قافلے "فریڈم فلوٹیلا” کی رہ نمائی کے لیے آنے والے سویڈن کے "میرین” کو روک کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے اس اقدام سے صہیونی ریاست کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر منصف المرزوقی کی "فریڈم فلوٹیلا 3 ” کے ہمراہ غزہ آنے کی کوشش کو غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے کی جانے والی مساعی کے لیے اہم سنگ میل قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور پورے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے محصورین فریڈم فلوٹیلا کے ساتھ غزہ آنے کی کوشش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے سویڈن کے بحری جہاز "میرین” کو اسرائیلی فوجیوں نے سوموار کے روز کھلے سمندر میں روکنے کے بعد اس کا رخ جبرا اسرائیل کی اشدود بندرگاہ کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ اشدود پہنچنے کے بعد بحری جہاز میں سوار تمام امدادی کارکنوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ ان میں تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی بھی شامل تھے۔ انہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تاہم دیگر رضاکار تا حال زیر حراست ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.