مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس ہ رنما نادر صوافطہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سیاسی قوتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں اور صہیونی تکبر وغرور اور جنگی مرائم کامقابلہ کرنے کے لیے مزاحمتی قوتوں کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اس وقت مشکل اور خطرناک مرحلے سے گذر رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل نواز پالیسی پر نظرثانی نہیں کرتی تو قوم کا مستقبل زیادہ خطرات کا شکار ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ قومی ہم آہنگی اور انتشار کے خاتمے کے لیے تمام قومی قوتوں کو مل کرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے لیکن قومی اتحاد کے لیے سب سے بڑی ذمہ داری صدر محمود عباس پر عاید ہوتی ہے۔ صدر عباس قومی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے بیرونی دبائو قبول کرنے سے انکار کردیں اور تمام مسائل کو فلسطینی سیاسی جماعتوں کے صلاح مشورے سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
