• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

فلسطین میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے پی ایل او کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت

منگل 23-06-2015
in پی ایل او, فلسطین
0
plf plo
0
SHARES
0
VIEWS

تنظیم آزادی فلسطین”پی ایل او” نے اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” اور اسلامی جہاد سمیت ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق "پی ایل او” کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ رام اللہ میں سوموار کی شام ایوان صدرمیں ہونے والے اجلاس کے بعد قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ نئی قومی حکومت ایک ہفتے کے اندر تشکیل دے دی جائے گی۔ اس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ  ٹیکنو کریٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

قبل ازیں سوموار کے روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی زیرصدارت اجلاس میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو حماس اور اسلامی جہاد سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے قومی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔

خیال رہے کہ حماس اور اسلامی جہاد سمیت ملک کی بیشتر نمائندہ جماعتوں نے تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل حماس اور تحریک فتح نے 23 اپریل 2014 ء کو مذاکرات کے بعد قومی حکومت کی تشکیل سے اتفاق کیا تھا تاہم یہ حکومت ایک سال اور دوماہ تک قائم رہی جس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس رامی الحمد للہ کی زیرقیادت قومی حکومت کو برطرف کرکے نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.