مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "محصورین غزہ کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ہاتھ بٹانا تمام زندہ ضمیر انسانوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ آزاد اور روشن ضمیر دنیا اس وقت فریڈم فلوٹیلا کے ذریعے محصورین غزہ کی مدد کررہی ہے جبکہ ظلم کا ساتھ دینے کے والے اسرائیل کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بخار زدہ صہیونی ذہنی مریضوں کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پرحملہ کیا گیا تو اس کی بھارتی قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ یہ خدشہ موجود ہے کہ صہیونی فوج اپنی روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے "فریڈم فلوٹیلا 3 ” میں شامل بحری جہازوں کو کھلے سمندر میں نشانہ بنائے گی۔ عالمی برادری کو غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنےوالے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ فریڈم فلوٹیلا 3 کے نام سے ایک امدادی کارواں یونان کے ساحلی شہر ایتھن سے گذشتہ شام غزہ کی پٹی کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔ یہ امدادی قافلہ چند ایام میں غزہ کے ساحل پر اترے گا۔ امدادی قافلے میں تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی سمیت سیکڑوں اہم شخصیات بھی غزہ آرہی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
