• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

"اقوام متحدہ کی غزہ جنگ بارے رپورٹ، ظالم اور مظلوم ایک پلڑے میں ڈال دیے گئے”

منگل 23-06-2015
in غزہ
0
plf declared-equal
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے زیراہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے نے پچھلے سال موسم گرما میں اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے بارے میں ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں دونوں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست 2014 ء کے دوران 51 دن تک غزہ کی پٹی میں جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں فریقوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ یوں رپورٹ مرتب کرنےوالوں نے قصدا مظلوم فلسطینیوں کوبھی جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرا کر اپنی رپورٹ کو متنازعہ بنا دیاہے۔

رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر فضائی ، زمینی اور بحری اطراف سےحملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے بے پناہ جانی ومالی نقصان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے رد عمل میں راکٹ حملوں کو بھی جنگی جرائم میں شامل کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی غیرسرکاری تنظیموں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کےنتائج پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے رپورٹ میں جلاد اور مظلوم دونوں کو ایک صف میں کھڑا کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب اور یورو، مڈل ایسٹ انسانی حقوق گروپ کے چیئرمین رامی عبدہ کا کہنا ہے کہ جن ہاتھوں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مرتب کی ہے وہ خود بھی انسانیت سے عاری معلوم ہوتے ہیں ورنہ وہ کم ازکم صہیونی جنگی جرائم اور فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں کچھ تو فرق کرتے۔

رپورٹ میں اسرائیل کی طرف داری پراس لیےبھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں کیونکہ اس کی تیاری ایک امریکی خاتون سابق جج  ماری مکجوان ڈیویزکی نگرانی میں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر 51 دن تک اسرائیل کے جاری رہنے والے حملوں میں 2200 سے زاید فلسطینی شہید اور 10 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں چار یہودی شہریوں سمیت 68 فوجی مارے گئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.