• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

کابینہ میں ردو بدل میں ہماری مرضی شامل ہوگی:حماس

بدھ 17-06-2015
in حماس
0
plf our-consent
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے قومی حکومت کی برطرفی کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ صدر عباس کو نئی حکومت کی تشکیل میں من مانی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ کابینہ میں حماس سمیت سب کی مرضی شامل ہوگی اور اتفاق رائے سے قومی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹرسامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس کے آمرانہ فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ حکومتی عہدوں اور وزارتوں میں رد وبدل میں حماس کو مشورے میں شامل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ منگل کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے "فتح” کی انقلابی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخلوط قومی حکومت کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اپنا استعفیٰ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سبکدوش ہونے والی قومی حکومت کی تشکیل پچھلے سال حماس اور صدر عباس کی جماعت "تحریک فتح” کی مشاورت سے عمل میں لائی گئی تھی۔ اپریل سنہ 2014 ء میں بننے والی قومی حکومت سے قبل غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ تھے جنہوں نے قومی حکومت کی خاطر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.