• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کی مدد، اسماعیل ھنیہ کا قطر،جنوبی افریقا کی خدمات کوخراج تحسین پیش

پیر 15-06-2015
in حماس
0
plf hamas-apreciate
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے مشکلات میں گھری فلسطینی قوم کی بے لوث مدد کرنے پر خلیجی ملک قطر اور جنوبی افریقا کی حکومتوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے سابق امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ان کے ماموں علی بن حمد بن عبداللہ العطیہ کی وفات پران سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے الشیخ حمد بن خلیفہ اور مرحوم الشیخ علی بن حمد بن عبداللہ کی فلسطینیوں کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے فلسطینیوں کی خدمت اور مدد میں جس "جرات ” اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ خاص طورپر مملکت قطر نے غزہ کی پٹی کے محصورین اور جنگ سے تباہ حال عوام کی ہرممکن مدد کی ہے جس پرپوری فلسطینی قوم قطر کی شکر گذار ہے۔

دوسری جانب سابق امیر قطر نے فلسطینیوں کی غیرمشروط حمایت اور ہرممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ قطر فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہرمشکل میں ان کی مدد جاری رکھے گا۔

قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے ہاں سبکدوش ہونے والے جنوبی افریقا کے سفیر مکالمیا میلو تغیسی نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ھنیہ نے جنوبی افریقا کی جانب سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت پر جوہانسبرگ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سبکدوش سفیر نے اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کو غیرآئینی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپر اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

جنوبی افریقا کے سفیرنے غزہ کی پٹی میں حماس کے دور حکومت کے دوران شہریوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ حماس نے تمام تر مشکلات کے باوجود غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیاہے۔

درایں اثناء اسماعیل ھنیہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نومیں امداد فراہم کرنے والوں میں اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں نے فلسطینی حکومت کی طرف سے اپنے اہل خانہ کو ملنے والے ماہانہ وظیفے میں سے رقم بچا کر غزہ کی پٹی کے بے گھر افراد کے لیے مکانا کی تعمیر کے لیے وقف کی اور یہ رقم مجموعی طورپر تین لاکھ ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.