• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سنہ 1967ء کے بعد ایک لاکھ فلسطینی بچوں کو صہیونی زندانوں میں ڈالا گیا: رپورٹ

جمعہ 12-06-2015
in فلسطین
0
plf thousand-prisoned
0
SHARES
2
VIEWS

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 1967 ء کی جنگ کے بعد اسرائیل نے منظم انداز میں فلسطینی بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ شروع کیا گیا اور اب تک کم سے کم 95 ہزار بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "ملٹری کورٹ واچ” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج عدالتوں میں فلسطینی بچوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی دنیا کے کسی دوسرے ملک میں مثال نہیں ملتی ہے۔ اسرائیل کی فوجی عدالتیں کم عمر فلسطینی بچوں کے مقدمات ڈیل کرتی ہیں جو کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ سنہ 1967 ء کے بعد سے 2014 ء کے اختتام تک ایک لاکھ کےقریب فلسطینی بچوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے رپورٹ کی ایک نقل اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ کو بھی بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینی بچوں پر دوران حراست بدترین تشدد کیا جاتا ہے اور کم سن فلسطینیوں کے ساتھ نہایت توہین آمیز سلوک کیا جا رہا ہے۔

تین سو صفحات کو محیط اس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس وقت بھی اسرائیل کی جیلوں میں 200 کم عمرپابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے بیشتر جنوری 2013 اور مئی 2015 کے دوران حراست میں لیے گئے تھے۔

رپورٹ میں جیلوں میں قید کاٹنےوالے بچوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 187 بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے تک مسلسل ہاتھ پائوں باندھ کر رکھا گیا۔ 165 کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئی اور 124 نے شکایت کی کہ حراست میں لیے جانے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں انہیں تعذیب وتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.