• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی خفیہ ادارہ صہیونی جامعات کی بھی جاسوسی کرنے لگا

جمعرات 11-06-2015
in فلسطین
0
plf spying-university
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی داخلی سلامتی کا خفیہ ادارہ”شاباک” اسرائیلی جامعات  میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کی بھی جاسوسی کررہا ہے۔ شاباک کی جانب سے تمام جامعات کے لیے ان کے فضلاءکی تفصیلات مہیا کرنا لازمی قراردے رکھا ہے۔

اسرائیلی اخبار”ہارٹز” نے جامعات کے ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تمام جامعات خفیہ ادارے” شاباک” کو اپنے تمام طلباء کی فہرستیں اور ان کے بارے میں تمام کوائف مہیا کرتی ہیں۔ خاص طورپر جامعات کے فارغ التحصیل ہونے والوں کے بارے میں مکمل اور مفصل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کے شناختی کارڈ نمبر، رہائش، علاقہ، فون نمبر، دوران تعلیم ان کے چال چلن تک کی معلومات خفیہ اداروں کو مہیا کی جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ "شاباک” کو شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کے معاملے میں استثنیٰ حاصل ہے اور قانونی طورپر خفیہ ادارے کو شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اسرائیلی فوج، پولیس، ملٹری انٹیلی جنس، سول انٹیلی جنس اور دیگر ادارے بھی جب چاہتے ہیں مطلوبہ شخص کسی بھی شخص کے بارے میں ہرقسم کی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

اخباری ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے کی جانب سے یہ معلومات اس لیے اکھٹی کی جاتی ہیں تاکہ بعد میں یونیورسٹیوں کے فضلاء کو فوج میں جبری طورپر بھرتی کیا جاسکے۔

حال ہی میں اسرائیلی رکن کنیسٹ تمار زندبیبرگ نے وزیراعظم بنجمن نتین یاھو کو ایک پیغام ارسال کیا تھا جس میں ان سے طلباء کےبارے میں خفیہ اداروں کو معلومات کی فراہمی کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وزیراعظم نے اس کی کیا وضاحت کی ہے۔ آیا تمام معلومات صرف طلباء کی اکٹھی جا رہی ہیں یا عام شہری بھی اس میں شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.