• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی پارلیمنٹ کا اسپیکرڈاکٹرعزیز الدویک کو شاندار خراج تحسین پیش

بدھ 10-06-2015
in فلسطین
0
plf parliment-speaker
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عبدالعزیز الدویک کی اسرائیلی جیل سے ایک سال کے بعد رہائی پر پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے ڈٓاکٹر دویک کی خدمات بالخصوص اسرائیلی جیلوں میں ان کے صبرو استقلال کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عزیز دویک کو پچھلے سال وسط جون میں الخلیل شہر سے اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب وہاں پرتین یہودی لڑکے اچانک لاپتا ہوگئے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر عزیز دویک کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر غزہ کی پٹی میں پارلیمنٹ کےخصوصی اجلاس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے ڈاکٹر دویک کی رہائی کو صہیونی مظالم کے خلاف فلسطینی عوام اور پارلیمنٹ کی فتح قرار دیا۔

انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں رکھے گئے تمام دیگر ارکان کی رہائی کا فیصلہ کریں۔ ڈاکٹر بحر نے فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری اور ان کی اسرائیلی جیلوں میں بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی اوراسے جمہوری دنیا کے لیے باعث عار اور عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قراردیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006 ء کے پارلیمانی انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے درجنوں فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق حماس کے ساتھ تھا اور ان میں سے 11 ابھی تک اسرائیلی جیلوں میں بدستور پابند سلاسل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.