جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ لبومیر زاورالک اتوار کو علی الصباح بیت حانون کراسنگ کے ذریعے سے محاصرہ زدہ غزہ کے دورے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ جمہویہ چیک کے وزیر خارجہ اسرائیل کے قبضے میں موجود بیت حانون [ایریز] کراسنگ کے ذریعے سے غزہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
حلایہ دنوں میں کئی یورپی سفارتکاروں اور عہدیداروں نے غزہ کا دورہ کای ہے تاکہ فلسطینی علاقے میں موجودہ حالات پر نظر رکھی جاسکے۔
اس سے پہلے ایک ہفتہ قبل جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین مئیر بھی غزہ کے دورے پر آئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
