خبررساں ایجنسی قدس پریس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی غزہ کے مشرق میں واقع المغازی کیمپ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے صبح کے اوقات میں فلسطینی کسانوں اور سرحدی علاقوں میں واقع گھروں پر فائرنگ کردی۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر بھاری فائرنگ کے ان واقعات کے ساتھ ساتھ سرحد پر اسرائیلی فوج کی نقل وحرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ کی مشین گن بردار کشتیوں نے غزہ کی بحری سرحد میں مچھلیوں کا شکار کرنے والی فلسطینی کشتیوں پر فائرنگ کردی۔ اس موقع پر بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں غزہ کے مچھیرے سمندر چھوڑ کر واپس ساحل آنے پر مجبور ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں کے دوران غزہ کی سمندری حدود کے اندر مچھلیوں کا شکار کرنے والے 15 فلسطینی مچھیروں کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
