اسرائیل کے عبرانی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق فوج کو اطلاع ملی تھی کہ غرب اردن کے نابلس شہرمیں ایک ٹرک ڈرائیور اچانک لاپتا ہوگیا۔ فوج کو فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ٹرک ڈرائیور مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے اپنی ڈیوٹی پرنکلا جہاں اسے حیفا کے قریب”یوکنعام” کے مقام پر پہنچنا تھا لیکن وہ اپنے وقت پروہاں نہیں پہنچ پایا۔ جس کے بعد اس کی تلاشی شروع کی گئی۔
اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرائیور کا ٹرک نابلس کے قریب ایک ویران علاقے میں پایا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کی گم شدگی کی اطلاع ملتے ہی اسرائیلی فوج نے نابلس شہرکی ناکہ بندی کر دی اور شہر پرچلنے والی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔ بعد ازاں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ڈرائیور کی گم شدگی کی خبر درست تھی یا محض ایک ڈرامہ تھا جس کا مقصد فلسطینیوں کو ہراساں کرنا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
