• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘فریڈم فلوٹیلا’ پر حملے کی یاد میں ترکی میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ہفتہ 30-05-2015
in فلسطین
0
plf protest-rallies
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کے غیرسرکاری امدادی ادارے” IHH ” نے پانچ سال قبل فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے امدادی قافلے "فریڈم فلوٹیلا” پراسرائیلی حملے کی یاد میں کل 31 مئی کو جلسے جلوس اور احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک امدادی ادارے کے سربراہ "بولنت یلدرم” نے استنبول میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کی تنظیم نے پانچ سال قبل غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے کرجانے والے ترک بحری جہاز”مرمرہ” پراسرائیلی فوج کے حملے کے پانچ سال پورے ہونےپر ملک بھرمیں احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کا پچھلے آٹھ سال سے اسرائیل نے محاصرہ کررکھا ہے۔ معاشی ناکہ بندی کے ذریعے اہل غزہ کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ستم یہ ہے کہ عالمی برادری بھی اسرائیل کے انسانیت کے خلاف اس سنگین جرم میں مجرمانہ غفلت کا شکار ہے۔

بولنت یلدرم نے اسرائیل کو ایک منظم دہشت گرد گروہ کا نمائندہ قرار دیتے وئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ وہ پیسے کے ذریعے پوری دنیا کوخرید سکتا ہے۔ اسرائیل یہ دعویٰ کرے لیکن نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث صہیونیوں کا زوال اب نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔ ترکی میں کل بڑے پیمانے پرہونے والے مظاہرے اس بات کی دلیل ہوں گے کہ اسرائیل جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

بولنت یلدرم نےسیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ مرمرہ پراسرائیلی جارحیت کی یاد میں منعقدہ ریلیوں اور جلسے جلوسوں کو کامیاب بنانے کے لیے اتوار کوگھروں سے نکلیں اور اسرائیل کو یہ پیغام دیں کہ مسلمان زندہ ہیں اور وہ فلسطینیوں کو صہیونیوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ فریڈمفلوٹیلا اتحاد سنہ 2010ء میں اس وقت قائم کیا گیا تھا جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے امدادی سامان لے کرانے والے بحری جہازوں پر کھلے سمندر میں حملہ کردیا تھا۔ حملے کا نشانہ ترک بحری جہاز”مرمرہ” بنا تھا جس میں سوار نو ترک رضاکار شہید اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے فلوٹیلا قافلے میں شامل تمام بحری جہازوں کا سامان لوٹ لیا اور قافلے میں شامل ساڑھے چھ سو غیرملکی رضاکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.