• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

آزادی کی منزل قریب تر،دشمن کو ہر محاذ پر حیران کن جواب دیں گے: حماس رہ نما

جمعہ 29-05-2015
in حماس
0
plf on-every
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے لبنان میں مقیم رہ نما نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مسلح جدو جہد آزادی نے آزادی کی منزل قریب کردی ہے۔ اب فیصلے اسرائیل کی مرضی کے تحت نہیں بلکہ فلسطینیوں کی مرضی پرہوں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ حماس دشمن کو ہرمحاذ پر حیران کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان کے صیدا شہرمیں حماس کے مندوب ایمن شناعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت نے دشمن کو ہرمحاذ پر ناقابل یقین اور حیران کن جواب دیا ہے۔ یہ مزاحمت ہی کی کارروائیوں کا ثمر ہے کہ آج فلسطینی قوم آزادی کی منزل کےقریب ترک پہنچ رہی ہے۔ یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور فلسطینی قوم کی مزاحمتی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔

حماس رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لاکھوں محصورین کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کیا ایک ایسے شہر جس کا دشمن نے محاصرہ کررکھا ہے کے باشندوں کو مزید بھوک میں مبتلا کرنا اور وہاں کے باشندوں کو علاج کی سہولت سے محروم کرتےہوئے تنخواہیں تک روک لینا بدترین قوم دشمنی نہیں ہے۔

ایمن شناعہ کا کہنا تھا کہ حماس نے قومی مفاہمت کے لیے آخری حد تک لچک دکھائی۔ یہاں تک کہ صدر محمود عباس کی جماعت "فتح” کو یہ اختیار دیا کہ وہ غزہ کی پٹی اور گذرگاہوں کا انتظام بھی اپنے پاس رکھے لیکن غزہ کی پٹی کے عوام کو معاشی بحران سے نکالے مگر قومی حکومت اور فتح دونوں غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.