• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کومہلک ہتھیاروں کی فروخت،امریکا فلسطینیوں کے قتل عام میں شامل:بحر

اتوار 24-05-2015
in فلسطین
0
plf include
0
SHARES
11
VIEWS

امریکی کانگریس کی جانب سے حال ہی میں اسرائیل کو دو ارب ڈالر مالیت کا جدید اور مہلک اسلحہ فرخت کرنے کی منظوری دیے جانے پر فلسطینی سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی سیاسی رہ نمائوں نے کانگریس کے فیصلے کو فلسطینیوں پر مظالم میں امریکی شراکت دار قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے قائم مقام اسپیکر ڈاکٹراحمد بحر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو دو ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین اسلحہ اور جنگی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے کر فلسطینیوں کے قتل عام میں پنا حصہ ڈال دیا ہے۔

ڈاکٹر احمد بحر نے امریکی کانگریس کی جانب سے اسرائیل نوازی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا نے ایک بارپھریہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کی مساعی کو سبوتاژ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم اور منظم دہشت گردی میں صہیونی دشمن کا ساتھی بن گیا ہے۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے اسرائیل کو بنکر شکن میزائل فروخت کرکے ہزاروں نہتے فلسطینی بچوں، بوڑھوں ، خواتین اور معصوم شہریوں کے قتل عام کی راہ ہموار کردی ہے۔ ہم اس معاہدے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی کانگرنس نے قریبا دو ارب ڈالر مالیت کے جدید ترین جنگی ہتھیار اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔ نئی ڈیل میں جدید ترین بیلسٹگ اور لیزرگائیڈڈ میزائل، راڈار، بنکر شکن میزائل اور دیگر مہلک اسلحہ شامل ہے۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ کانگریس کی جانب سے اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے کریہ ثابت کردیا گیا ہے کہ امریکا کسی اخلاقی اور انسانی دائرے کا پابند نہیں ہے۔ اسرائیل کا دفاع اور ظالم صہیونی کی پشتیبانی اسے ہرچیز سے عزیز ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے امریکا کی سفارتی کوششیں محض ڈھکوسلا اور عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ امریکی فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے خواہاں ہیں تو وہ اسرائیل کو مہلک ہتھیارں کیوں فروخت کررہے ہیں۔ ہم امریکی کانگریس کے اس فیصلے کو یکسر مستردکرتے ہیں کیونکہ کانگریس نے جدید اسلحہ کو فلسطینیوں پر آزمانے کے لیے اسرائیل کو دینے کا بہانہ کیاہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.