• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی حکومت کی نسل پرستی، ہزاروں ایتھوپیائی یہودی پھرسڑکوں پرنکل آئے

منگل 19-05-2015
in عالمی خبریں
0
plf again-on-roads
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف ایتھوپیائی نسل کے یہودی ایک بار پھرسڑکوں پرنکل آئے ہیں اور انہوں نے صہیونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو علی الصباح ہزاروں ایتھوپیائی خواتین، بچے اور جوان اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں سڑکوں پرجمع ہوئے اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر”ہم ظلم پرخاموش نہیں رہیں گے” کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صہیونی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن 7 کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سیکڑوں ایتھوپیائی سیاہ فام یہودیوں نے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ تل ابیب حکومت یہودیوں کے ساتھ بھی نسلی امتیاز کا مظاہرہ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی صدر رئوف رفیلین نے اعتراف کیا تھا کہ حکومت ایتھوپیائی یہودیوں کو اسرائیلی سماج میں برابری کا مقام دلانے میں ناکام رہی ہے۔

پچھلے ماہ ایتھوپیائی یہودیوں نے اس وقت احتجاجی مظاہرے شروع کردیے تھے جب یہودی پولیس اہلکاروں نے ایتھوپیائی فوجی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے جن میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے تشدد کے الزام میں چھ یہودیوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں ایتھوپیائی نسل کے یہودیوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار پانچ سو ہے اور ان میں سے 5400 یہودی فوج میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.