مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "یوم نکبہ” کی مناسبت سے القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اے صہیونیو! آج تم ہمارے خون کے سمندر پر آزادی کی خوشیاں منا رہے ہو۔ یاد رکھو ماضی میں ہر ظالم اور طاغوت نے وہی کچھ کیا جو تم کررہے ہو، لیکن تاریخ میں آج ان کا کوئی وجود نہیں ہے”۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے عبرانی میں بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ "یہودی پوری دنیا کے مخلتف خطوں سے ہم پرمسلط ہوئے۔ ہماری زمین چوری کی۔ املاک پرقبضہ کیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں دنیا بھر سے آئے یہودی واپس اپنے ملکوں کو چلے جائیں کیونکہ قبضے کو کبھی دوام اور تسلسل نہیں ہوتا۔اسرائیل کا زوال بھی شروع ہوچکا ہے اور اس کےاختتام کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
القسام بریگیڈ نے فلسطینیوں کے "حق واپسی” کی پرزور حمایت کی اور کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطین سے نکالے گئے عرب شہری اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
