• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیرغیرآئینی ہے:بیلجیم

جمعہ 15-05-2015
in فلسطین
0
plf unconstitutional
0
SHARES
1
VIEWS

یورپی ملک بیلجیم نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی یہودی بستیوں کی تعمیر کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ یہودی بستیوں کی تعمیرات روکنے کے لیے اسرائیل پردبائو ڈالے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیلجیم کے وزیرخارجہ ڈیڈیہ رینڈرز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں بیت المقدس میں ’’رامات شلومو‘‘ کالونی میں مزید مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے پر گہری تشویش ہے اور بیلجیم ان تعمیرات کو قطعی غیرقانونی قرار دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین فلسطین میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں پر اپنی متفقہ رائے دے چکی ہے۔ یہ سرگرمیاں قطعی طورپر عالمی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کےاداروں پر زور دیا کہ وہ یہودی توسیع پسندی کی روک تھام کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ وسیاسی کمیٹی کی چیئرپرسن فیڈریکا موگرینی نے بھی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مسز موگرینی کاکہنا تھا کہ اسرائیل کیجانب سے متنازعہ تعمیرات کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں دیرپا قیام امن کی کوششیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.