مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے صحافتی اداروں نے ان صحافیوں کے احتساب کامطالبہ کیا ہے جنہوں نے امریکی سفیر کی الوداعی تقریب کی کوریج کے لیے پارٹی میں شرکت کی تھی۔
فلسطین کے جرنلسٹ بلاک کی جانب سے جاری ایک بیان میں امریکی سفیرکی الوداعی تقریب میں شرکت کو سنگین’’جرم‘‘ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسے تمام صحافیوں کی فلسطینی کے مختلف پرلیس کلبوں کی رکنیت منسوخ کی جائے جو امریکیوں اور صہیونیوں کی تقاریب کی کوریج کرتے ہیں۔
بیان میں عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان صحافیوں کا کھل کربائیکاٹ کریں جو مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے والوں کی کوریج کرتے اور فلسطینیی قوم کی توہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔
بیان میں امریکی سفیر کی الوداعی تقریب میں شرکت کرنے والے صحافیوں سے کہا گیاہے کہ وہ قوم سےمعافی مانگیں اور آئندہ کے لیے ایسی کسی بھی متنازعہ تقریب میں شرکت سے سختی سے گریز کریں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
