• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردن میں دفاع بیت القدس کانفرنس،اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جامع حکمت عملی کا مطالبہ

اتوار 10-05-2015
in فلسطین
0
plf strategy-boykot
0
SHARES
0
VIEWS

اردن میں ملک کی مذہبی سیاسی جماعت ’’اسلام ایکشن فرنٹ‘‘ کے خواتین ونگ کے زیراہتمام دو روزہ ’’دفاع بیت المقدس‘‘ کانفرنس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کانفرنس میں اردن، فلسطین اور کئی دوسرے عرب ملکوں سے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’اسرائیل سے تعلقات کی مزاحمت قومی مفاد اور شرف انسانیت‘‘ کے عنوان سے جاری کانفرنس کے پہلے روز شرکاء نےصہیونی ریاست کے ہرسطح اور زندگی کے ہرشعبے میں بائیکاٹ کے لیے ایک جامع عوامی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ سفارتی ، تجارتی،سیاسی یا زندگی کے کسی بھی شعبے میں تعلقات کا قیام نہایت خطرناک اور عرب اقوام بالخصوص فلسطینیوں کے لیے ’زہرقاتل‘ سے کم نہیں۔ اسرائیل سے تعلقات کے قیام کا نتیجہ صہیونی ریاست کو مزید مضبوط کرنے اور فلسطینیوں کو کمزور کرنے کی صورت میں نکلے گا۔

کانفرنس کے شرکاء نے اردن میں جماعت اسلامی کے سیاسی شعبے کے سربراہ عزام الایوبی کو کانفرنس میں شرکت سے روکنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اردنی حکومت نے دانستہ طورپر جماعت اسلامی لبنان کے رہ نماء کو سیمینار میں شرکت سے روکا ہے۔

کانفرنس کےپہلے سیشن میں انجینیر بادی الرفایعہ نے صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات کے سیاسی مفہوم اور اس کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر محمد ابو فارس اور خاتون ڈٓاکٹر حیات المسیمی نے بھی صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے منفی نتائج اور خطرات کو اپنا موضوع بنایا۔

کانفرنس کے پہلے روز کے دوسرے سیشن میں اردن اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن کےمعاہدے کے منفی پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ممتاز تجزیہ نگار ڈاکٹر علی المر،ڈاکٹر باسل برقان اور دیگراردن اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے کے منفی اثرات اور اس کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین کے متاثر ہونے کے اسباب پرگفتگو کی۔ سرکردہ صحافی حبیب ابو محفوظ نے صہیونی ریاست کے ساتھ ابلاغ کی دنیا میں تعلقات کے منفی پہلوئوں کو اجاگر کیا۔

کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں اسلامک ایکشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل محمد عواد الزیود نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے ہرسطح پر بائیکاٹ کے لیے عوامی سطح پر ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کے لیے دبائو ڈالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کا کوئی جواز نہیں ہے، اس کے باوجود عمان حکومت صہیونیوں سے دوستی قائم کیے ہوئے ہے جس کےنتیجے میں اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم پر ظلم کررہا ہے۔

اسلامک ایکشن فرنٹ کے رہ نما نے فلسطینیوں کی مسلح تحریک آزادی کی حمایت کی اور بیت المقدس میں اسرائیل کی آباد کاری اور قبلہ اول پر آئے روز ہونے والے حملوں کو صہیونیوں کی منظم سازش قرار دیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.