عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کفر قدم پر مقامی شہریوں نے جمعہ کے روز اسرائیل کی دیوار فاصل اور یہودی توسیع پسندی کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی جلوس نکالا۔ اسرا دوران قابض فوجیوں نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق زخمیوں کی شناخت اشرف ابو شاویش، فوٹو جرنلسٹ محمد عنایہ، ایمن النوبانی، 14 سالہ احمد عماد اور 10 سالہ سیاف مشہور کے ناموں سے کی گئی ہے۔ یہ تمام افراد اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکے گئے گیس کے گولےلگنے سے زخمی ہوئے۔
مظاہرے کے دوران ایک برطانوی شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ مارٹن نامی ایک برطانوی فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی میں شریک تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی شیلنگ کے نتیجے میں وہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
