فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روزقابض اسرائیلی فوجیوں نے اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جان سے فائرنگ کا واقعہ شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو غزہ کے ایک اسپتال میں منتقل کردی گیا ہے جہاں ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوجیوں کی جانب سے جمعہ کی شام غزہ کے سمندر میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک ماہی گیر بھی زخمی ہوا اور کئی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
