• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے اردنی نژاد فلسطینی تاجر کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 09-05-2015
in فلسطین
0
plf jordanian-trader
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں الکرامہ گذرگاہ سے ایک فلسطینی اور اردنی شہریت رکھنے والے تاجر کو حراست میں لے کانامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کی تاجر برداری نے اس گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے میں انسانی حقوق کے کارکن ریاض الاشقر نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ابراہیم مصطفیٰ عبدالفتاح صیام کو رام اللہ کے قریب لقیا کے مقام سے حراست میں لیا۔ وہ اردن سے رام اللہ میں ایک تجارتی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے آئے تھے اور واپس جانے کی کوشش کررہے تھے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ریاض الاشقر نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی تاجر ایک مخیر شخصیت ہیں جو مشکل وقت میں فلسطینی شہریوں بالخصوص غزہ کی پٹی کے محصورین کی بھی مدد کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسکوک کے بچوں کے لیے 17 ہزار اسکول بیگ بھی فراہم کیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے میں کسی فلسطینی تاجر کی اسرائیلی فوجیوں کےہاتھوں گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ رواں سال کے دوران قابض فوجی اب تک 19 تاجروں اور کاروباری حضرات کوحراست میں لے چکے ہیں۔ ان میں سے بعض کو رہا کردیا گیا تھا تاہم کچھ ابھی تک زیر حراست ہیں۔ حراست میں لیے گئے زیادہ تر تاجروں کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے جو تجارتی مقاصد کے لیے مغربی کنارے میں داخل ہوئے لیکن انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.