• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیساکھیوں پرکھڑی نیتن یاھو کی حکومت جلد ختم ہوجائے گی:اپوزیشن

جمعہ 08-05-2015
in عالمی خبریں
0
plf soon-finish
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اپوزیشن نئی حکومت کے خلاف متحرک ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی ایک سرکردہ رہنما اور پارلیمنٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر  چیلی یحیمو فٹیچ نے کہا ہے کہ نیتن یاھو کی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جو کسی بھی وقت ختم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کی حکومت کو پارلیمنٹ میں صرف 61 فی صد ووٹ ملے ہیں جوکہ سادہ اکثریت کے برابر بھی نہیں ہیں۔

عبرانی میڈیا میں نشر ہونے والے صہیونی اپوزیشن رہ نما کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ یاھو پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کرسکے لیں اس لیے ان کا جانا نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔

قابل ازیں اسرائیلی میڈیا میں مسز یحیمو فیٹچ کا ایک بیان بھی نقل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لیبر پارٹی کے سربراہ یتزحاق ہرٹسوگ جلد ہی نئی مخلوط حکومت تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں کیونکہ نیتن یاھو کی حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔

صہیونی اپوزیشن رہ نما کا مزید کہنا تھا کہ لیبر پارٹی اور زیپی لیونی کی قیادت میں قائم ’فیوچر موومنٹ‘ صہیونی یونین کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت تشکیل دینے کی صلاحیت رکتھے ہیں اور کسی بھی وقت وہ اپنی حکومت کے لیے جوڑ توڑ شروع کرسکتےہیں۔

قبل ازیں اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ یتزحاق ہرسٹوگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیتن یاھو کی پچھلے تمام حکومتیں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ وہ ملک میں استحکام لانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتیں۔ ان کی ناکامی پوری قوم کی شکست ہے۔

مسٹر یتزحاق کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کی حکومت نہایت کمزور ہے جو کچھ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی اور جلد ہی قوم ایک متبادل حکومت کی نوید سنے گی۔

ایک اور اپوزیشن رہ نما زیپی لیونی کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کی ماضی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس لیے اب کی بار نیتن یاھو کی حکومت کی عمر چند دنوں سے زیادہ دکھائی نہیں دیتی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.