فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں رات گئے اسرائیلی فوجیوں نے جنگی طیاروں کی مدد سے روشنی کے گولے برسائے جن کے نتیجے میں شہر کی فضاء روشن ہوگئی۔ دوسری طرف روشنی کے گولے دیکھ کر شہری خوف و ہراس کا شکار ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے طولکرم میں دیوار فاصل کے قریب جنگی طیاروں سے روشنی کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں فضاء روشن ہوگئی۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا جس علاقے میں روشنی کے گولے چھوڑے گئے ہیں وہاں اسرائیلی فوج کی کس قسم کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ البتہ گذشتہ شام کو طولکرم میں اسرائیلی فوج کی آمد ورفت میں غیر معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
