مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سویڈش پولیس کی جانب سے فلسطینی قومی پرچم کو اسکولوں میں لہرانے پرپابندی عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی پرچم’’دہشت گردی‘‘ کی علامت کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔ اس پرچم کو لہرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سویڈن کی پولیس کے اس متنازعہ اقدام پر فلسطینی اتھارٹی تو خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تاہم حماس نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سویڈن کے فلسطینی ریاست کی حمایت میں موقف کے خلاف قرار دیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی حکومت نے پچھلے سال اکتوبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر فلسطینی عوام میں اطمینان اور خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن حال ہی میں سویڈش پولیس کی جانب سے فلسطین کے قومی پرچم کو دہشت گردی کی علامت کے طورپر پیش کرکے حکومت کے موقف کی نفی کی گئی ہے۔ حماس اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سویڈش حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پولیس کے اقدام کو غلط قرار دے کر فلسطین کے قومی پرچم کو دہشت گردی کی علامت کے طورپر متعارف کرانے سے روکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
