• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اپریل میں 1300 یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاوے،مسجد کی بے حرمتی

ہفتہ 02-05-2015
in فلسطین
0
plf april-13000
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی ریاست کی سرپرستی میں یہودی شدت پسندوں کے قبلہ اول پردھاووں میں روز مرہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آئے روز یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ ایک روپورٹ کے مطابق پچھلے ماہ [اپریل] میں 1300 یہودی آباد کاروں نے روز مرہ کی بنیاد پرقبلہ اول پردھاوے بولے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودیوں کی سازشوں کی میڈیا کوریج کرنے والے یوتھ میڈیا گروپ ’’ہمہ نیوز‘‘ کی جانب سے ایک مفصل رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں اپریل میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پرحملے، مقدس مقام کی بے حرمتی،فلسطینی شہریوں پر تشدد اور صہہیونی پولیس کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ سے بے دخلی جیسے واقعات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں چھاپوں کے دوران 21 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینی شہریوں میں 10 مرد، 11 خواتین اور دو کم عمربچے شامل ہیں۔ اگرچہ بعد ازاں انہیں رہا تو کردیا گیا مگر انہیں 10 ایام سے لے کر چھ ماہ تک مختلف عرصے کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا گیا۔

قابض صہیونی پولیس نے تین خواتین قبلہ اول کے اندر گھس کرفتار کیا۔ مسجد اقصیٰ کے اندر گھس کر خواتین کو پکڑنا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا نہایت خطرناک امر ہے۔

قبلہ اول سے بے دخلی

ھمہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں 34 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا۔ ان میں 10 خواتین ، 22 مرد اور دو کم عمربچے شامل ہیں۔ ان میں سے 15 فلسطینیوں کو بیت المقدس کے مخلتف علاقوں سے گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبلہ اول میں داخلے پرپابندی لگائی گئی۔ زیادہ ترفلسطینی شہریوں کی قبلہ اول سے بے دخلی یہودیوں کی عیدالفصح کے موقع پرکی گئی۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں کھلے عام داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

مسجد اقصیٰ سے بے دخلی میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ قبلہ اول کے محافظین بھی شامل ہیں۔ صہیونی پولیس نے کئی محافظوں کوبھی قبلہ اول سے نکال باہرکیا۔ ان میں حمزہ خلف اور مسجد اقصیٰ کے سدانہ فادی الرجبی بھی شامل ہیں۔

یہودی بلوائیوں کی یلغار

رپورٹ کے مطابق اپریل 2015 ء میں 1326 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول پردھاوا بولا۔ ان میں عام یہودی آباد کاروں کے علاوہ اسرائیلی فوج، خفیہ اداروں کے اہلکار اور مذہبی شدت پسند ربی بھی شامل تھے۔ اپریل میں 72 صہیونی انٹیلی جنس حکام نے بھی مسجد اقصیٰ میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی اور فلسطینی شہریوں میں اشتعال پیدا کیا۔

یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پردھاوے کے دوران اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔ یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی فلسطینیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ نو اپریل کی تاریخ یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر یلغار میں اہمیت کی حامل ہے۔ اس روز 180 یہودی آباد کار قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کےدھاوے روز مرہ کی بنیاد پرجاری رہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گیا جس میں یہودی مسجد اقصیٰ میں نہ آئے ہوں۔ اس دوران یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں گھس کر رقص اور موسیقی کی محفلیں بھی سجاتے رہے۔ مسجد کے باب السلسلہ کےقریب یہودی آباد کاروں کو اکثر متنازعہ حالت میں دیکھا گیا۔

08 اپریل کو یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی خاتون کے ساتھ میں اٹھائے قرآن پاک کو اٹھا کر پھینک دیا جس کے باعث قبلہ اول میں سخت کشیدگی پیدا ہوئی۔ 23 اپریل کو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرفلسطینیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے قتل کی دھمکیاں دیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.