• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کا اسلامی جہاد کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون

ہفتہ 02-05-2015
in فلسطین
0
plf brutal-crackdown
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام ملیشیا نے اسلامی جہاد کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون شروع کیا ہے جس میں تنظیم کے کئی کارکنوں اور رہ نمائوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور دسیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسلامی جہاد کی مقرب نیوز ویب سائیٹ’’فلسطین الیوم‘‘ کے مطابق جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا نے اسلامی جہاد کے رہ نمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے الخلیل، رام اللہ، طولکرم اور جنین میں تلاشی کی کارروائیوں میں تنظیم کے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا ہے اور جونہیں پکڑے جاسکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کئی کارکنوں کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس بھی بھجوائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کی کارروائی میں سابق اسیران کوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں احمد ابو عادی کو رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ ابو عادی پانچ سال تک اسرائیل کی جیل میں قید رہ چکے ہیں۔ ایک دوسرے فلسطینی شہری مراد فشافشہ کو جنین سے حراست میں لیا گیا۔ فشافشہ بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید رہے ہیں۔

عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے مراد فشافشہ کے بیٹے کو بھی حراست میں لیاہے۔ وہ گھرپرموجود تھا۔ عباس ملیشیا نے اسے کہا کہ وہ کچھ دیر کے لیے ویسے ہی ان کے ساتھ چلے تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ اسے ایک سیکیورٹی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ مراد فشافشہ نے چار سال تک اسرائیلی جیل میں قید کاٹی ہے۔

اسلامی جہاد کے کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کا یہ وحشیانہ کریک ڈائون ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے کارکنوں کے خلاف بھی عباس ملیشیا کا کریک ڈائون جاری ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.