• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خطیب مسجد اقصیٰ کی نیپال میں شہید مسلمانوں کی غائبانہ نمازجنازہ کی اپیل

جمعرات 30-04-2015
in فلسطین
0
plf namaze-janaza
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نیپال میں حال ہی میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں مارے جانے والے مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی ہنگامی حالت نافذ ہے اور زلزلے میں مارے جانے والوں کی اب بھی میتیں مل رہی ہیں۔ انتظامیہ نے انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کرنا شروع کیا ہے۔ زلزلے میں مارے جانے والے کئی مسلمانوں کی نماز جنازہ  اور ان کی اسلامی شریعت کے مطابق تدفین بھی نہیں ہوسکی ہے۔ اس لیے ہم فلسطینی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نیپال میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کریں۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں مارے جانے والے مسلمانوں بالخصوص ایسے لوگوں کی غائبانہ نماز جنازہ کی اسلام میں اجازت ہے جن کی کہیں اور نامز جنازہ ادا نہ کی گئی ہو۔ یہ فرض کفایہ کے حکم کے برابر ہے۔ اگر کسی ایک مسلمان کی نماز جنازہ کچھ لوگ پڑھ لیں تو باقی سے فرض ساقط ہوجاتا ہے لیکن اگر کسی مسلمان کی میت کی نماز جنازہ پڑھنے والا کوئی بھی نہ ہو توپوری امت گناہ گار ہوگی۔

الشیخ عکرمہ صبری نے نیپال میں زلزلے کےنتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر نیپالی قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا اور عالم اسلام کی جانب سے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کی جانے والی مساعی کی تعریف کی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.