اسرائیلی قابض فوجیوں نے صہیونی ریاست کے جنوب میں ’’لخیش‘‘ اور ’’نیٹزنیم‘‘ کے مقامات پر چھاپے مار کرکے کم سے کم ایک سو فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر سے بتایا جاتا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈٰیو نے فوجی ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ سفری دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطینی شہروں سے جنوبی اسرائیل کی طرف سفرکرنے اور محنت مزدوری کرنےوالے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنا یا انہیں وہاں سے واپس بھیجنا اب صہیونی فوج کامعمول بن چکا ہے۔ آئے روز اسرائیلی پولیس اور فوج مقبوضہ فلسطین کےسنہ 1948 ء کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تلاشی کے دوران فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کرکے انہیں واپس مغربی کنارے کی طرف بے دخل کردیتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
