مرکزاطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیم’’ضمیر‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید علی ابوغنام کا جسد خاکی بیت المقدس میں الطور کالونی میں اس کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔ ادھر شہید کے ورثاء نے تدفین کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ شہید کو بیت المقدس میں سلمان الفارسی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
انسانی حقوق کے مندوب محمد محمود کا کہنا ہے کہ شہید کی میت علی الصباح اس کے لواحقین کو سپرد کی جائے گی۔ شہید کا جسد خاکی وصول کرنے لیے 70 افراد کو سیکیورٹی مرکز آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب صہیونی فوجیوں نے سولہ سالہ علی سعید ابوغنام کو ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔ صہیونی فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ ابو غنام نے ایک فوجی پرخنجر سے حملے کی کوشش کی تھی جس پراسے گولیاں ماری گئیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین