کانفرنس کے منتظم اور جرمنی میں سرگرم فلسطینی سماجی کارکن حسام شاکر نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ براعظم یورپ سمیت دنیا کے کئی دوسرے ملکوں سے ہزاروں کی تعداد میں اہم شخصیات اور وفود کانفرنس میں شرکت کے لیے برلن پہنچ رہے ہیں۔ بیرون ملک سے ہوائی جہازوں اور ریل گاڑیوں پر آنے والے قافلوں کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے بھی بسوں پر قافلے کانفرنس کے مرکزی اجتماع کی طرف رواں دواں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ فلسطین، عرب ممالک، مسلم دنیا اور یورپی ملکوں سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
حسام شاکر نے کانفرنس کےایجنڈے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے مختلف پہلوئوں اور اسرائیلی ریاست کے منظم ریاستی جرائم پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔ کانفرنس میں متعدد ورکشاپوں کا بھی اہتمام کیاجائے گا جن میں مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے مختلف طریقوں پر بات چیت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ یورپ میں منعقدہ کا عالمی فلسطین کانفرنس پر اسرائیلی میڈیا سیخ پا ہے اور پچھلے کئی روز سے کانفرنس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی پریس میں یورپ میں فلسطین کانفرنس کو صہیونی ریاست کے خلاف یورپی ملکوں میں ایک مہم کے طورپر پیش کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
