مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے یمن سے واپس آنے والے فلسطینی طالب علم کو الکرامہ گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا تاہم اس کے اہل خانہ کا کہناہے کہ معاذ محمد ماریا کو اس کےگھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
الخلیل میں فلسطینی سماجی کارکن نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے طالب علم کا تعلق الخلیل شہر کے بیت امرقصبے سے ہے اوراس کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے۔ وہ یمن کی ایک یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھا۔ وہاں پر حالات خراب ہونے کے بعد وطن واپس پہنچا ہے تاہم صہیونی حکام اسے اٹھا کر لے گئے ہیں۔
طالب علم کے اہل خانہ نے صہیونی حکام سے ابو ماریا کے بارے میں رابطے کی کوشش کی ہے مگرانہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
