• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

یورپی پارلیمان غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے میں مدد دے: دویک

جمعرات 10-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-aziz-dweik-the-plc-speaker فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹرعزیز دویک نے یورپی پارلیمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے مسلط معاشی ناکہ بندی ختم کرنے میں فلسطینی عوام کی مدد کریں۔ مغربی کنارے کے دورے پرآئے یورپی اراکین پارلیمنٹ سے بدھ کے روز ملاقات کے دوران عزیز دویک نے کہا کہ وہ یورپی پارلیمان کی جانب سے فلسطینی عوام کی مدد کے سلسلے میں اٹھآئے گئے اقدامات کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر نے یورپی اراکین پارلیمان کو فلسطینی اراکین مجلس قانون ساز کو اسرائیل کی جانب سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچی سمجھی ساز کے تحت فلسطینی مجلس قانون ساز کے نظام کو معطل کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں قابض اسرائیل نے کئی وزراء اور اراکین مجلس قانون ساز کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے جبکہ باہر موجود اراکین اور وزراء کو مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے، جس سے مجلس قانون ساز کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے یورپی پارلیمان کے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلط معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کریں اور اس ضمن میں انسانی حقوق کے ان اداروں کے ساتھ کھل کر تعاون کریں جو غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس موقع پرفلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ڈاکٹر عبدالرزاق نے بھی مجلس قانون ساز کو درپیش مشکلات سے یورپی اراکین کو آگاہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.