مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوجیوں کے وحشیانہ کریک ڈائون میں مغربی کنارے اور بیت المقدس سے ایک ہفتے کے دوران 103 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے ایک تہائی کا تعلق مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے جہاں سے 20 فلسطینیوں کو ایک ہفتے کے اندر حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ بیت المقدس سے 17 ، رام اللہ سے 13 اور باقی شہری مغربی کنارے کے دیگر شہروں الخلیل، بیت لحم، قلیلیہ اور جنین سے حراست میں لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے شہریوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے مغربی کنارے سے اور بیت المقدس سے صہیونی فوجیوں نے 43 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
