مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک زیرزمین سرنگ کھودی جائے گی جس میں کئی منزل ایک کار پارکنگ ، بس اسٹینڈ اور ایک پل بھی تعمیر کیا جائے گا۔
بیت المقدس میں یہودی بستیوں اوراسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کے امور کے ماہر احمد صب لبن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت جلد ہی ایک نئے تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس حوالےسے باب العامود کو یہودیانے کی اسکیم بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے باب العامود کی جگہ پر ایک بڑا بس اسیٹنڈ اور کار پارکنگ سینٹر بنانے کامنصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے باب العامود میں المصرارہ کالونی کو ایک زیرزمین پل کے ذرئعے قدیم بیت المقدس سے ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر منصوبے بھی اس اسکیم کا حصہ ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
