مقامی فلسطینی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی’’قدس پریس‘‘ کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد مشرقی اور وسطی غزہ کی سرحد پر موجود ہے جس میں آج بدھ کو جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ ان مشقوں کےبارے میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے غزہ کی سرحد پر مقیم فلسطینی شہریوں کو کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں دی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج کے آرٹلری بریگیڈ کے دستے اور پیادہ فوجی بھی جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرقی اور وسطی غزہ کی سرحد کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنئی گئیں ہیں۔ رات کے پچھلے پہر صہیونی فوجیوں کی جانب سے روشنی پیدا کرنے والے گولے بھی فضاء میں چھوڑے جس کے نتیجے میں سرحد کے قریب علاقے چمک اٹھے تھے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 2323 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ اس جنگ میں بھی اسرائیلی فوج کی فضائیہ، نیوی اور بری فوج نے حصہ لیا تھا جو 51 دن تک مسلسل جاری رہی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین