• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بیت المقدس میں مکانات کی مسماری اسرائیل کا نسل پرستانہ جرم ہے:الرشق

بدھ 15-04-2015
in حماس
0
plf racist-crime
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کی تازہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کا نسل پرستانہ جرم قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، مقدس مقامات پر یہودیوں کے حملے اور فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم صہیونی ریاست کی کھلی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے مکانات مسمار اور ان کی جائیدادیں تباہ کرکے بیت المقدس سے انہیں نکل جانے پرمجبور کررہا ہے تاکہ فلسطینی قبلہ اول کے دفاع سے دور ہوجائیں لیکن اسرائیل کی یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

حماس رہ نما نے اسرائیلی وزیر برائے ہائوسنگ ’’اورے آرائیل‘‘ کے اس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی مرمت کے کام پرپاپندی عاید کی جائے۔عزت الرشق نے کہا کہ اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کی مرمت کا کام بند کرانے کا مطالبہ حماقت اور انتہا پسندانہ سوچ کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے سے اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ وادی الجوز میں ایک زیرتعمیر چار منزلہ عمارت کو یہ کہہ کر گرادیا گیا کہ اس کی تعمیر سے قبل حکومت سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.