• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 1 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

پس چلمن اسرائیل کے ساتھ حماس کی بات چیت کا الزام مسترد

منگل 14-04-2015
in حماس
0
plf accusition-rejected
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ایک عربی اخبار میں شائع اس رپورٹ کو قطعی بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ در پردہ مذکرات کررہی ہے جس میں غزہ کی پٹی کو ایک الگ ریاست بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک بیان میں اخبار’’القدس‘‘ کی صفحہ اول پر شائع متنازعہ خبرکو من گھڑت اخبارکی انتظامیہ کی  غیر ذمہ دارانہ حرکت قرار دیے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی آزادی اور اتحاد کے لیے جتنی قربانیاں حماس اور اس کےکارکنوں نے دی ہیں، کس اور نے نہیں دیں۔ حماس کیسے غزہ کی پٹی کو فلسطین سے الگ کوئی ریاست بنانے کا فیصلہ قبول کرسکتی ہے جب کہ ہم تو فلسطین کا ایک ایک انچ دشمن سے آزاد کرانے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ عربی روزنامہ’’القدس‘‘ نے نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے حماس پر ایک ایسا الزام تھوپ دیا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ خبر اخبار کی انتظامیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پربھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ حماس پر مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے اور غزہ کی پٹی کو الگ ریاست بنوانے کا بھونڈا الزام ماضی میں بھی عاید کیا جاتا رہا ہے لیکن وقت نے ثابت کیا ہے کہ اس طرح کے مکروہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

حماس کے ترجمان نے استفساف کیا کہ کیا ان کی جماعت نے اسرائیل کی تین جنگیں اس لیے گوارا کیں کہ ہم غزہ کو ایک الگ ریاست بنانے جا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم جنگ کیوں لڑتے۔ اسرائیل تو یہی چاہتا ہے کہ ہم فلسطین کو حصوں بخروں میں تقسیم کردیں تو کیا کوئی عقل مند اور محب وطن فلسطینی ایسا سوچ بھی سکتا ہے جیسا کہ اخبارات نے الزامات عاید کیے ہیں۔ اسے بڑھ کر حماس کو بدنام کرنے کا مکروہ پروپیگنڈہ اور کیا ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک عربی اخبار’’القدس‘‘ کی صفحہ اول پرایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں الزام عاید کیا گیا تھا حماس اسرائیل کے ساتھ پس چلمن مذاکرات کررہی ہے۔ ان مذاکرات کا ایجنڈا مسئلہ فلسطین کا تصفیہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو ایک ریاست کا درجہ دلوانا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.