• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں یہودی کالونیوں میں سرگرم کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اتوار 12-04-2015
in فلسطین
0
plf boykot-companies
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے ایک بار پھران عالمی اور علاقائی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے جو فلسطین میں یہودی کالونیوں میں توسیع اور دیگر منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی ’نیشنل پروگرویسیو موومنٹ‘ نے پہل کرتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یہودی کالونیوں میں کام کرنے والی غیرملکی فرموں کا کھل کر بائیکاٹ کریں۔ پروگریسیو موومنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی، مقامی ادارے اور تنظیمیں ان کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا لین دین ختم کردیں جو یہودی کالونیوں میں اسرائیل کے ساتھ مل کرغیرقانونی توسیعی منصوبوں پر بھی عمل پیرا ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ فلسطینی قوم یہودی کالونیوں کے اندر کام کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں کیونکہ یہ کمپنیاں فلسطینیوں کی غصب شدہ اراضی پر یہودیوں کے لیے تعمیرات اور دیگر منصوبوں پرکام کرہی ہیں۔

نیشنل پروگریسیو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی کا کہناہے کہ ’’اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کے لیے کام کرنے والی غیر ملکی فرموں کے ساتھ کام تعاون کرنا ایک منٹ کے لیے بھی جائز نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں اگر کسی تنظیم کی جانب سے ایسی فرموں کو ٹھیکے دیے گئے ہیں یا کسی نے کوئی لین دین کیا ہے تو وہ اس سے اپنا ناطہ توڑ لے کیونکہ فلسطینی عوام کسی صورت میں ایسی تنظیموں اور کمپنیوں کے ساتھ تعاون نہیں کرسکتے جوعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین میں یہودی کالونیوں کی تعمیرو توسیع کے غیرقانونی اور غیراخلاقی ہتھکنڈے پر عمل پیرا ہوں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.