• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے میں صہیونیوں کی میراتھن دوڑ، نظام زندگی مفلوج ہوگیا

جمعرات 09-04-2015
in فلسطین
0
plf israeli-marathon
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں میں آباد صہیونیوں نے جمعرات کے روز میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ صہیونی میراتھن دوڑ سے نابلس اور رام اللہ کے درمیان رابطہ سڑکیں بند کردی گئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم ستر سو طلباء اسکولوں میں نہ جاسکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے مشرقی اللبن اور الساویہ قصبوں کی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے دونوں قصبوں کے فلسطینی مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔صہیونی میراتھن کے نتیجے میں سیکڑوں بچے اسکول بھی نہیں جاسکے اور ملازمین اور کاروباری حضرات گھروں میں بند ہوگئے تھے۔

الساویہ اور اللبن اسکول کے پرنسپل عدنان احمد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہر کی مرکزی شاہراہ کو یہودی میراتھن کی وجہ سے ہرطرح کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے بچے، اساتذہ اور دیگر ملازمین اسکول میں نہیں پہنچ پائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کو گھروں میں روکے جانے کا مقصد انہیں یہودی شرپسندوں کے ممکنہ حملوں سے بچانا تھا کیونکہ بچوں کے سڑکوں پر نکلنے سے خطرہ تھا کہ یہودی شدت پسند ان پر تشدد کرسکتے ہیں۔

عدنان احمد نے بتایا کہ یہودی میراتھن کی وجہ سے نابلس کے کم سے کم پانچ اسکول مکمل طورپر بند رہے۔ ان میں الساویہ۔ اللبن ہائی اسکول، الساویہ ہائی اسکول برائے طالبات، الساویہ پرائمری اسکول، البن ہائی اسکول برائے طالبات اور اللبن پرائمری اسکول شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.