مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’چیلنجز اور نتائج‘‘ کے عنوان سےمنعقدہ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے مستقبل اور اسے درپیش چیلنجز کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
قومی سلامتی کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ احمد الوادیہ نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومی سلامتی کانفرنس‘‘ رواں سال گیارہ سے پندرہ نومبر کے درمیان غزہ کی پٹی میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ تیسری قومی سلامتی کانگرنس کے لیے ’’فلسطین کو درپیش چیلنجز اور ان کے نتائج‘‘ کا عنوان رکھا گیا ہے۔ کانفرنس کے ذریعے فلسطینیوں کے قومی حقوق، تحریک آزادی اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے قانونی پہلو اور ان کے نتائج و اثرات جیسے اہم معاملات پر بحث کی جائے گی۔
احمد الودیہ کا کہنا تھا کہ ہم قومی سلامتی کانفرنس کے فورم سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تجارتی روابط کے منفی اثرات کو بھی اجاگر کرنے کی سعی کریں گے۔ اس کے علاوہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ، مغربی اور عرب میڈیا کے کرادار کا بھی جائزی لیا جائے گا۔
کانفرنس کے شرکاء مسئلہ فلسطین کے سیاسی، اقتصادی، ابلاغی اور قانونی پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے اور مستقبل کی پیش بندی کے ساتھ ساتھ مسئلے کے حل کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔
